9 نومبر 2014 - 12:22
فلسطین کےمختلف علاقوں میں صہیونی فوجیوں کاحملہ سولہ فلسطینی گرفتار

صیہونی فوجیوں نے قدس اور مغربی کنارے کے مختلف علاقوں پر حملے کر کے سولہ فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے آج الخلیل ، نابلس اور رام اللہ سمیت مغربی کنارے کے مختلف علاقوں پر حملے کر کے دس فلسطینیوں کو اغواء کرلیا ہے۔ اغواء کۓ جانے والوں میں چند بچےبھی شامل ہیں۔ دریں اثناء آج فلسطینی خواتین کو مسجدالاقصی میں داخلے کی اجازت نہ دی گئي ۔ صیہونیوں نے سیکورٹی فورسز کی حمایت سے اس مسجد پر حملہ کر کے چھ فلسطینیوں کو اغواء کرلیا۔ صیہونی فوجیوں نے مسجد الاقصی میں صیہونیوں کے داخلے کے لۓ باب المغاربہ کو مکمل طور پر کھول دیا۔
اسراء نامی فلسطینی اسٹڈیز سنٹر کے سربراہ ریاض الاشقر نے کہا ہےکہ صیہونی حکومت نے مقبوضہ قدس سے حالیہ دو ہفتوں کے دوران دو سو پچاس افراد کو گرفتار کیا ہے۔ جن میں اسّی بچے اور تیرہ خواتین بھی شامل ہیں۔

.......

/169